اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کوئٹہ میں عید غدیر کے پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے اور مسجد خاتم الانباء میں جشن غدیر جو مقامی سیدوں کے تعاون سے منایا گیا تھا اسمیں بڑی تعداد میں اہلیان کوئٹہ کے علاوہ امام جمعہ سید ہاشم موسوی، ڈائریکٹر خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ کوروش عقدائی اور دیگر علما شریک تھے۔
جشن غدیر پروگرام سے خطاب میں علما کا کہنا تھا کہ معاشرے کو آج افکار امام علی (ع) پر چلانے اور کمزور طبقوں پر توجہ کی ضرورت ہے۔
جشن غدیر کی تقریب سے شعراء نے واقعه غدیر اور فضائل امام علی (ع) کے حوالے سے عقیدت کا اظھار کیا جبکہ پرتکلف کھانے سے پروگروام کا اختتام کیا گیا ۔
ہزارہ ٹاون کے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں بھی جشن غدیر منایا جارہا ہے اور مسجد ام البنین کی تقریب میں بھی خانہ فرھنگ کے ڈائریکٹر کوروش عقدائی شریک ہوئے جنہوں نے اس موقع پر خطاب بھی کیا۔
پروگرام کا اختتام ریفریشمنٹ پر ہوا۔
/129
25 اگست 2019 - 07:09
News ID: 971336
مسجد خاتم الانبیاء اور مسجد ام البنین میں محافل جشن میں علما اور ایرانی نمایندے کی شرکت