25 اگست 2019 - 07:08
بنگلہ دیش؛ ایرانی اسکول میں درس اخلاق و قرآن

اسلامی کلاسز بین الاقوامی ایرانی اسکول میں منعقد کی جارہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ڈھاکہ میں قایم ایرانی اسکول میں اسلامی معارف کی کلاسز منعقد کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بچوں کی اسلامی تربیت کے لیے قرآن کریم، احکام اسلامی اور اخلاق پڑھانے کے لیے ماہراساتذہ کی خدمات لی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ بین الاقوامی ایرانی اسکول میں انگریزی زبان میں بچوں کو پڑھایا جاتا ہے اور پرائمری سطح پر بچوں کو ان کلاسز میں داخلہ دیا جارہا ہے۔/



/129