اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کا کہنا ہے امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا، امریکہ سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرکے عالمی اور علاقائی امن کیلئے سازگار اقدامات کرے۔ امریکی میزائل تجربے پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز عسکری محاذ آرائی کا سبب بنے گا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی میزائل تجربے سے بین الاقوامی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر سنگین منفی اثرات ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
...............
300