اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے بدر بریج میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بدر بریج کے قریب کھڑی تھی کہ زور دار دھماکا ہوگیا، دھماکہ آئی ڈی تھا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو استپال پہنچا دیا گیا۔
/129
18 اگست 2019 - 09:38
News ID: 969700
بدر بریج کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5 اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے۔