اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نجران میں واقع اتحادی افواج کے کیمپ کو زلزال 1 میزائل سے نشانہ بنایا گیا جو مقررہ ھدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے میزائل حملے میں متعدد کرایے کے فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف سعودی کرایے کے فوجیوں کی دوگاڑیاں بارودی سرنگ سے ٹکرائی ہیں جس کے نتیجے میں کئی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ کرایے کے فوجیوں کے حملے بدستور جاری ہیں جب تک یمن پر حملوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا جوابی کارروائی بھی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا سعودی عرب یمن جنگ میں مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے۔ یمنی قوم کے دلوں میں آل سعود کے لئے نفرت کے سوا کچھ نہیں ہے۔
/129
14 اگست 2019 - 07:45
News ID: 968811
یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بلیسٹک میزائل داغے ہیں۔