14 اگست 2019 - 07:05
ایران کے زاہدان میں ایک ٹن سے زائد منشیات ضبط کرلی گئیں

اسلامی جمہوریہ ایران میں سیکورٹی فورسز نے ملک کے جنوبی شہر زاہدان میں ایک ٹن اور 95 کلوگرام افیون پکڑلیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے پولیس چیف بریگیڈیئر 'محمد قنبری' نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

ان کے مطابق، پولیس فورسز کے آپریشن کے دوران دو اسمگلروں کی گرفتاری، ایک اور کی ہلاکت کے علاوہ مختلف اسلحہ، ایک ٹن اور 95 کلوگرام افیون اسمگلروں سے برآمد کر لی گئیں ہیں.

ایران کے سیکورٹی اداروں کی بروقت کاروائی کی وجہ سے اسمگلروں کی یہ کوشش ناکام ہوئی.

تفصیلات کے مطابق، منشیات پکڑنے میں اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پہلی پوزیشن رکھتا ہے.

اس شعبے میں ایران نے بڑی قربانی دی ہے بلکہ منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لئے ایران نے جانی اور مالی نقصانات بھی اٹھائے.

ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.

اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.



/129