اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہرسال کی طرح جمہوریہ آذربائیجان سے زیارتی قافلہ کربلائے معلی کی زیارت کے لیے ایران کی سرزمین سے عراق جانے کے لیے عبور کرتا ہے ، چنانچہ یہ قافلہ امسال بھی عراق جاتے ہوئے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوا ۔
یہ قافلہ حرم مطہر رضوی میں پہنچ کر دارالمرحمہ ہال میں ٹھہرا اور اس نے آستان قدس رضوی کے ادارہ امورزائرین غیرایرانی کے مخصوص پروگراموں سے استفادہ کیا ۔
باکو شہر کے امام جمعہ شاہین حسن علی نے کہ جو اس قافلہ کے سرپرست ہیں، اس پروگرام کے دوران کہا:میں چوتھی مرتبہ آذربائیجان کے ایک ہزار سے زیادہ افراد کے ساتھ مشہد مقدس کی زیارت سے مشرف ہورہاہوں اور ہم حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کی زیارت سے مشرف ہوکر کربلائے معلی کے لیے روانہ ہوں گے۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آذربائیجان کے لوگوں کا اہل بیت علیہم السلام سے عشق و محبت اور والہانہ لگاؤ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ، کہا کہ ان آخری برسوں میں آذربائیجان کے لوگوں کو اہل بیت علیہم السلام کی مزید معرفت حاصل ہوئی ہے اور اس سے جہاں آذربائیجان کے لوگوں کے دلوں میں آئمہ اطہار علیھم السلام کی محبت میں اضافہ ہوا ہے وہیں آذربائیجان میں تکفیری سوچ کے پروان چڑھنے اور تکفیری گروہوں کے جنم لینے کا راستہ مسدود ہوگيا ہے
باکو شہر کے امام جمعہ نے زائرین کو خدمات فراہم کرنے پر آستان قدس رضوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ہم 4 روز تک اس روضہ منورہ میں مہمان ہیں اور ہم کو امید ہے کہ یہ زائرین کہ جو قربت الہی و معرفت و تقوی حاصل کرنے کے لیے اس قدر طولانی سفر طے کررہے ہیں ، معرفت الہی و رضوی سے کما حقہ سیراب ہوسکیں۔
/129
11 اگست 2019 - 05:24
News ID: 968126
جمہوریہ آذربائیجان کے شیعوں کا سب سے بڑا زیارتی قافلہ ، دارالحکومت باکو کے امام جمعہ جناب شاہین حسن علی کے ہمراہ مشہد مقدس پہنچ گیا۔