اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں کامیاب رہا ہے۔
ایرانی ویر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف دباؤ ڈالنے کی وجہ ہماری طاقت اور قدرت ہے، ہماری کمزوری نہیں۔
ہونے والے اجلاس میں ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے محمد جواد ظریف کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے امریکہ کیجانب سے ایرانی وزیر خراجہ کیخلاف پابندیاں لگانے کے اقدام کی مذمت کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کیخلاف اپنی دشمن پالیسیوں کے تسلسل میں جمعرات کی رات کو ایرانی وزیر خارجہ کے نام کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں قرار دے دیا۔
ان پابندیوں کے مطابق محمد جواد ظریف کے امریکا اور امریکی حکومت کے زیر انتظام ممالک میں تمام اثاثے منجمد کردیے جائیں گے اور اس سے ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے حالیہ اقدام کے رد عمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی مجھ پر عائد پابندیوں کی وجہ یہ ہے کہ میں دنیا میں ایران کا مرکزی ترجمان ہوں، یہ حقیقت کیا اتنی تکلیف دہ ہے؟
ظریف نے خود پر لگی پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا ایران سے باہر کوئی اثاثہ یا مفاد نہیں، اس سے مجھ پر یا میرے اہلخانہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، مجھے اپنے ایجنڈا کے لیے اتنا بڑا خطرہ سمجھنے کے لیے آپ کا شکریہ۔
/129
11 اگست 2019 - 04:23
News ID: 968087
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ، سفارتی میدان میں اپنی ناکامیوں کی وجہ سے تشویش میں ہے۔