اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خبررساں ادارے «فلسطین کرانیکل» کے مطابق " شوراٹ ھاڈین" نامی گروپ نے بائیکاٹ کے عنوان سے مہم شروع کیا ہے اور ایلھان عمر کے دورہ اسرائیل کو منسوخ کرنا چاہتا ہے۔
رکن کانگریس ایلھان عمر اور رشیدہ طلیب نے گذشتہ مہینے کو اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے مہینے کو اسرائیل اور مقبوضہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
اسرائیل کے امریکہ میں سفیر نے کہا تھا کہ ایلهان عمر اور رشیده طلیب کو ویزا جاری کیا جارہا ہے۔
ران ڈرمر کا کہنا تھا: امریکہ اور کانگریس کے احترام میں مسلمان اراکین کانگریس کو ویزا جاری کیا جائے گا۔
انکا کہنا تھا کہ ان دونوں نمایندوں کو مقبوضہ علاقوں کے دورے سے نہیں روکا جائے گا۔
ان دونوں رکن کانگریس کا ویزا اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کی رضامندی سے ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔/
/129
6 اگست 2019 - 06:02
News ID: 967256
صھیونی گروپ نے اسرائیلی عدالت میں ایلھان عمر کے دورے کو منسوخ کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔