4 اگست 2019 - 05:00
جرمنی نے ایرانی وزیر خارجہ پر امریکی پابندیوں کو غلط قرار دے دیا

جرمن وزارت خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف امریکی پابندیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے محمد جواد ظریف کے ساتھ سفارتی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  جرمن وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ کے خلاف امریکہ کی مخاصمانہ پابندیاں سفارتی کوششوں سے انکار کے مترادف ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ ڈاکٹر محمد جواد سے ظریف سے مسلسل رابطے میں ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

واضح ہے کہ پابندیاں لگانے کے نشے کی عادی امریکی حکومت نے جمعرات کے روز ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا نام بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

امریکہ کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔

امریکی کانگریس اور یورپی یونین کے متعدد اراکین نے بھی بیانات جاری کرکے ایران کے وزیر خارجہ کے خلاف پابندیوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔




/129