اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں مبینہ شدت پسندوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس میں3 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق حملہ ملکان پوسٹ پر ہوا ہے جہاں نامعلوم سمت سے فائرنگ کی گئی۔
دوسری جانب پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پشین کے قریب کلی ملیزئی پل روڈ پر سیکورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل پرنصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے، لیویز فورس پشین نےعلاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
/129
4 اگست 2019 - 04:21
News ID: 966670
پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں میں 3اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔