اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالمی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی حکومت نے خواتین کو مرد سرپرست کی اجازت لیے بغیر پاسپورٹ حاصل کرنے اور بیرون ملک سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
فرانسیسی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت جنس کی تفریق کے بغیر اب ہر اس شہری کو پاسپورٹ جاری کردے گی جو اس سلسلے میں درخواست دے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے والی خواتین کی عمر 21 برس مقرر کی جارہی ہے۔
/129
3 اگست 2019 - 05:16
News ID: 966447
آل سعود نےخواتین کوسرپرست کی اجازت کے بغیربیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔