1 اگست 2019 - 06:18
امریکی وزیر خارجہ کو ایرانی ذرائع ابلاغ کے سنجیدہ سوالات کا سامنا: جوادظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو ایرانی ذرائع ابلاغ کے سنجیدہ سوالات کا جواب دینا ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کی رات اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ کو کھوکھلی اور دکھاوے کی تجاویز پیش کرنے کے بجائے امریکی حکام سے انٹرویو کرنے کیلئے ایرانی صحافیوں کی بے شمار درخواستوں کا جواب دیں۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے اب تک انٹرویو کیلئے ایرانی صحافیوں کی تمام درخواستوں کو مسترد کیا اس لئے کہ انہیں معلوم ہے کہ اسے سنجیدہ سوالات کا  سامنا کرنا  ہوگا جیسا کہ میں امریکی ذرائع ابلاغ کا  سامنا کرتا ہوں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکی حکام ایک ایسی صورتحال میں ایرانی عوام پر دہشتگردی کا الزام لگاتے ہیں جب خود انہوں نے اپنی پیروکار حکومتوں کی خوشامد اور چاپلوسی کیلئے خلیج فارس کے تاریخی نام کو تحریف کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام نے بی ٹیم کی پیروی کرنے کیلئے حتی کہ انجیل کو بھی تحریف کیا ہے اور دشمنی پر مبنی اقدامات کے ذریعے ایرانی عوام کیخلاف معاشی پابندیاں عائد کی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے دعوی کیا تھا کہ وہ ایرانیوں تک پیغام کی رسائی کیلئے دارالحکومت تہران کے دورے کے خواہاں ہیں۔

پمپیو نے بلومبرگ نیوز چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کے دورے کے خواہاں ہیں تا کہ ایرانی عوام کیساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے بارے بات کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کیجانب سے دورہ ایران کی خواہش کا دعوی ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کے بعد ایران کیخلاف شدید پابندیاں لگائی ہیں۔


/129