اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چینی فوج کی جانب سے امریکا پر تنقید کے بعد واشنگٹن نے جنگی بحری بیڑہ آبنائے تائیوان روانہ کر دیا۔ بیجنگ نے گزشتہ روز واشنگٹن کو خبردار کیا تھا کہ تائیوان سے دور رہے ورنہ ضروری ہوا تو طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔
چینی فوج کی جانب سے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کے خلاف امریکا پر تنقید کے بعد واشنگٹن نے انٹیاٹم نامی بحری بیڑہ 112 میل چوڑی آبنائے تائیوان کی جانب روانہ کیا ہے۔ امریکی بیڑے کے ترجمان کے مطابق امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کی خاطر کشتیوں کی آزادانہ نقل وحرکت جاری رکھے گا۔
چین نے واقعہ پر شدید تحفظات کا اظہارکیا ہے، گزشتہ روز بیجنگ نے واشنگٹن کو خبردار کیا تھا کہ تائیوان سے دور رہے ورنہ ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنی اس قسم کی حرکتوں سے دنیا کو آگ کی لپیٹ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔
/129
27 جولائی 2019 - 05:32
News ID: 964647
امریکا نے چین کی وارننگ کے باوجود جنگی بحری بیڑہ آبنائے تائیوان روانہ کر دیا ہے۔