اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبہ ادلب کے جنوب میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق النصرہ فرنٹ سے بتایا جاتا ہے۔ ہلاک ہونے والے وہابی دہشت گردوں میں چینی اور بیلجیئمی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ شامی فوج نے القصابیہ علاقہ میں وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ۔
.......
/169