18 جولائی 2019 - 15:16
کیا آپ UJA فیڈریشن کے بارے میں کچھ جانتے ہیں؟

در حقیقت (UJA) ایک ایسی تنظیم ہے جو کہ اسرائیل کے ساتھ اس طرح تعاون کر رہی ہے کہ اسرائیلی سماج کو ایک خود کفیل معاشرے میں تبدیل کر دے، اس تنظیم کے مالی ذخائر میں سے خاصہ حصہ دہشت گردانہ کاروائیوں کا شکار ہونے والے گھرانوں، ہولوکاسٹ کے پسماندگان ، فقیر و نادار بچوں ،حاریدی سماج کے ممبروں پر اولویت کے ساتھ خرچ ہوتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  (UJA) ایک ایسی تنظیم [۱] ہے  جو ۱۹۳۹ ؁ میں نیویارک میں تشکیل پائی اس تنظیم کی تشکیل  کے عرصے سے لیکر  اسکے ۱۹۹۹ ؁  میں یہودیوں کی متحدہ انجمن [۲]نامی ایسی تنظیم میں ضم ہو جانے تک کہ جسکا بنیادی مقصد یہودیوں کے لئے مالی امداد کی فراہمی ہے،  ہم نے ایک مختصر جائزہ لیا ہے ۔

یاد رہے کہ یہ وہ تنظیم ہے جو ایک خیراتی ادارہ کے طور پر  یہودیوں اور صہیونیوں کے لئے  نقدی اعانتوں کے جمع کرنے کے سلسلہ میں متحرک ہے ، (UJA) دنیا میں  یہودیوں، اسرائیل اور صہیونیوں کے لئے چندہ بٹورنے والے ان بڑے مراکز میں سے ایک ہے کہ جس نے دنیا بھر کے یہودیوں کو اپنی چھتر چھایا میں لیا ہوا ہے ۔

اس تنظیم کے مشترکانہ تقسیم کی کمیٹی  نامی مرکز کے ساتھ گھل مل جانے  اور اسی میں ضم ہو جانے  کے بعد جس کے ضمیمہ کے معاہدہ پر  ۱۹۴۹؁ میں دستخط ہوئے  تھے ، اس بات کی صراحت کی گئی ہے کہ  ان دو خیراتی  اداروں کے مالی ذخائر و منابع مجموعی اعتبار سے دو تہائی یہودی ایجنسی ٹی ڈی سی اور مقامی انجمنوں کے درمیان تقسیم ہو جائے گا ۔

۱۹۸۰؁ میں یہ تنظیم سوویت یونین کی یہودی تحریک[۳]  کے کمپین میں شریک رہی ہے اور سوویت یونین کی جانب سے یہودیوں کی مقبوضہ فلسطین کی جانب  ہجرت کو آسان بنانے میں انکی مدد کرتی رہی ہے [۴]، علاوہ از ایں (UJA)   ۱۹۹۹ ؁ میں  (UIA)[5]  مدغم ہو جاتی ہے  جو کہ کینڈا میں (CJF)  کے طور پر  فعالیت کرتی رہی ہے ۔  (CJF)میں شمولیت  اس بات کا سبب بنتی ہے کہ’’  یہودیوں کی متحدہ انجمن ‘‘(UJC)کے  طور پر  ایک نئی تنظیم سامنے آئے، اور یہ نئی وجود میں آنے والی تنظیم یہودیوں کی امداد رسانی کے سلسلہ سے سرمایہ کے حصول کے پہلے سے بنے ہوئے ڈھانچے اور انفرانسٹریکچر کو اپنے سامنے آمادہ پاتی ہے  جو لوگوں کی جانب سے مالی اعانت کی راہوں کو آسان بنانے کا سبب بنا اور جسکے چلتے اس تنظیم کو نئے سرے سے مالی امداد رسانی کے ڈھانچے کو بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کی بلکہ پہلے سے بنے ہوئے  (CJF) کے تجربات نے بہت سی آسانیاں فراہم کر دیں، اور اسکے ۱۰ سال بعد اس تنظیم نے اپنا نام  Jewish Federations of north America) یا (JFNA)کے طور پر تبدیل کر  دیا [۶]۔

مکمل مطالعے کے لیے یہاں کلک کریں۔