18 جولائی 2019 - 04:43
تمام خطی ممالک ایران کے حامی ہیں: عراقی سابق وزیر اعظم

عراق کے سابق وزیراعظم اور حزب الدعوۃ الاسلامیۃ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نہ صرف اکیلا نہیں بلکہ تمام خطی ممالک اس ملک کے حامی ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات 'نوری المالکی' نے گزشتہ روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید بتایا کہ جیسا کہ حزب الدعوۃ الاسلامیۃ کے بانی شہید 'آیت اللہ محمد باقر صدر' نے کہا ہے 'ہمیشہ اقوام حکمرانوں سے زیادہ طاقتور ہیں ہرچند حکمران باغی اور عصیانگر ہوئے'.

نوری المالکی نے حزب الدعوہ اور ایران کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات، مشترکہ اہداف، اصولوں اور اقدار پر مبنی ہے اور صرف سیاسی تعلقات اور مفادات تک محدود نہیں.

انہوں نے ایران اور حزب الدعوۃ الاسلامیۃ کے مشترکہ مواقف کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ ان مشترکہ مواقف کا دفاع کریں گے.

انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن نے ہمارے اقدار، اسلام اور ایمان کا نشانہ بنایا ہے اسی لیے ہم ایران کو خطے میں اکیلے نہیں چھوڑیں گے.



/129