اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات سید عباس موسوی نے گزشتہ روز ٹویٹر کے ذاتی صفحے میں اپنے ایک پیغام میں ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی کے جھوٹ دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.
تفصیلات کے مطابق، ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی نے گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ اور این بی سی ٹی وی چینل کے درمیان انٹرویو کے ایک حصے کو تحریف کرتے ہوئے اعلان کردیا ہے کہ ایران نے اپنی میزائل طاقت پر مذاکرات کیلیے آمادگی کا اظہار کیا ہے.
اس من گھڑت بیان کے بعد اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی نمائندے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'محمد جواد ظریف' این بی سی ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ 'اگر امریکہ میزائل طاقت پر گفتگو کرنا چاہتا ہے سب سے پہلے خطے میں میزائل کی فروخت کے عمل کو روکنا چاہیے' لیکن ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی کا بیان، ظریف کے بیان سے بالکل متفاوت ہے.
قابل ذکر ہے کہ ایرانی نمائندے کے بیان میں آیا ہے کہ ایرانی میزائل طاقت پر کسی بھی قسم کے مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے.
/129
18 جولائی 2019 - 04:38
News ID: 962214
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ میزائل طاقت پر ایران اور وزیر خارجہ کا موقف واضح ہے.