اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات 'سلیمان فرنجیہ' نے آج بروز بدھ ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بغیر جنگ کے حل ہوئے.
انہوں نے ایران کی فضائی حدود میں امریکی ڈروں کی دراندازی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے اب تک خاص طور پر جاسوس امریکی ڈرون کی تباہی کے بعد ثابت کردیا کہ امریکہ کو اپنی شرائط کو قبول کرنے پر مجبور کرسکتا ہے.
فرنجیہ نے امریکہ کی جانب سے خطے میں کشیدگی کے فروغ کے تسلسل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تنازعات کے فروغ کے ساتھ، تیل کی قیمت میں قابل قدر اضافہ ہوگا اور یہ ٹرمپ کی تمام سازشوں کو بر باد کرے گا.
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ کے 2020 صدارتی انتخابات قریب آ رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ایران کے ساتھ جنگ کرنا ٹرمپ کے مفاد میں نہیں ہے.
لبنانی عہدیدار نے کہا کہ فی الحال واشنگٹن کی درخواست ایران کے ساتھ مذاکرات کرنا ہے نہ جنگ.
/129
18 جولائی 2019 - 04:36
News ID: 962213
لبنانی نامور سیاستدان نے ایران کے خلاف موجودہ امریکی عزائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے بارہا ثابت کردیا ہے کہ امریکہ کو اپنی شرائط کے تسلیم کرنے پر مجبور کرسکتا ہے.