اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یہ بات "بہروز کمالوندی" نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے سیاسی توازن کے لئے ایران کے جوہری اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدہ ایک ٹریڈنگ تھا جس میں ہم ںے اپنے ذمہ داریوں سے زائد عمل کرکے مگر کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا کیونکہ دوسرے فریقین امریکی علیحدگی کے بعد اپنے وعدوں کو بھول چکا ہے.
کمالوندی نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے فریقین کو اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے یاد رکھنے کے لئے جوہری وعدوں میں کمی لا رہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک جوہری معاہدے کے فریم ورک میں عمل کرتا ہے اور اس معاہدے کی شق نمبروں 26 اور 36 کے مطابق، اگر دوسرے فریق اپنے وعدوں پر عملدارمد نہیں کرے تو ایک اور فریق اپنی ذمہ داریوں پر نئے فیصلے کرسکتا ہے.
/129
16 جولائی 2019 - 04:24
News ID: 961581
ایرانی ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری وعدوں کی کمی، ضد نہیں بلکہ دوسرے فریقین کا اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ایک مناسب موقع ہے.