28 جون 2019 - 13:58
 رہبر معظم امام خامنہ ای کے خلاف امریکہ کی بزدلانہ مہم جوئی لاحاصل:آغا حسن

آغا حسن نے کہا کہ ایران پر چالیس سالہ اقتصادی پابندیوں کا رسوا کن حشر امریکہ اسرائیل اور انکے آلیہ کار وں کے لئے باعث عبرت ہے رہبر معظم اور انکے متعلقین و اثاثوں پر پابندیوں کا حکم نامہ جاری کرکے امریکی صدر ایران کے ساتھ مخاصمت کے شرمناک انجام سے دنیا کے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم امام خامنہ ای کے خلاف امریکہ کی بزدلانہ مہم جوئی کو امریکی صدر کے ذہنی دیوالیہ پن اور اسلام دشمن جنون کا واصح مظاہرہ قرار دیتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ امریکہ کی گیدڑ بھبکیوں سے ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی راہ سے دستبردار نہیں ہوگی۔

آغا حسن نے کہا کہ ایران پر چالیس سالہ اقتصادی پابندیوں کا رسوا کن حشر امریکہ اسرائیل اور انکے آلیہ کار وں کے لئے باعث عبرت ہے رہبر معظم اور انکے متعلقین و اثاثوں پر پابندیوں کا حکم نامہ جاری کرکے امریکی صدر ایران کے ساتھ مخاصمت کے شرمناک انجام سے دنیا کے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں بھاری جمعہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ دنیا کو یہ حقیقت ذہن نشین کرنی چاہئے کہ امام خامنہ ای صرف ایرانی قوم کا ہی قائد نہیں بلکہ دنیائے تشیعت کے سرپرست اور ولی فقہیہ ہیں اور عالم تشیع کا جملہ مال و اسباب انکا اثاثہ ہے  انکے ہر حکم کی پیروی شیعیان عالم کے دینی واجبات میں سے ہے۔

رہبر معظم کے خلاف امریکی صدر کی بے ہودہ مہم جوئی کے خلاف انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے سب سے بڑا احتجاجی جلوس قصبہ بڈگام میں برآمد کیا گیا قدیمی امام باڑہ حسن آباد سے بھی احتجاجی ریلی بر آمد کی گئی دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اندرکوٹ سوناواری میں سالانہ مجلس حسینیؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اس موقع پر آغا حسن نے فلسفہ امامت و شہادت کے کئی گوشوں کی وضاحت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲