اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے آج جمعہ کے روز جی - 20 سربراہی اجلاس سے علیحدہ بریکس لیڈروں کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی پوری انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی نہ صرف معصوم لوگوں کی جان لیتی ہے، بلکہ یہ اقتصادی ترقی کو متاثر کرکے سماجی استحکام پرمنفی اثرات مرتب کرتی ہے۔
ہندوستان کےوزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور نسل پرستی کے عالمی خطرے سے لڑنے کے لئے سبھی اقدامات کئے جانے چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں، میں نے دہشت گردی کے مختلف پہلوؤں پر بحث کے لئے ایک عالمی کانفرنس پر زور دیا ہے۔ دہشت گردی کے خطرے کے خلاف جنگ دنیا کی اولین ترجیحات میں سے ایک بن جانی چاہئے۔ میں اس پر برازیل کے کردار کی تعریف کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ بریکس کے برازیل۔ روس۔ ہندوستان۔ چین اور جنوبی افریقہ رکن ممالک ہیں۔
.......
/169