اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے خلیج فارس امور کے ڈائریکٹر نے امارات کے ناظم الامور کو ایرانی وزارت خارجہ ميں طلب کرکے امارات کی سرزمین سے امریکی ڈرون کی اڑان اور ایرانی حدود کی خلاف ورزی پر شدید اعتراض کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے اہلکار نے کہا کہ امارات کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کسی بھی صورت میں اپنی بری ، بحری اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرےگا اور اس سلسلے میں امارات کی طرف سے غیر علاقائی طاقتوں کو سہولت فراہم کرنا ناقابل قبول ہے اور امارات بھی اس کے سنگین نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔
.......
/169