16 جون 2019 - 10:07
قدس شریف پر کسی کی اجارہ داری قابل قبول نہیں: اردوگان

ترک صدر کا کہنا تھا کہ القدس صرف مسلمانوں اور فلسطینیوں‌ کا شہر ہے جس پر فلسطینی قوم کے سوا کسی اور کی اجارہ داری قبول نہیں کی جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ ان کا ملک مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے ایسا کوئی حل قبول نہیں کرے گا جس میں شہر کے عرب اور اسلامی تشخص کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ ان کاکہنا تھا کہ القدس صرف مسلمانوں اور فلسطینیوں‌ کا شہر ہے جس پر فلسطینی قوم کے سوا کسی اور کی اجارہ داری قبول نہیں کی جائے گی۔

ترک صدر نے ان خیالات کا اظہار تاجکستان کے دارالحکومت دو شنبہ میں ایشیائی ممالک کی تنظیم کے پانچویں سالانہ سربراہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔

انہوں‌ نے کہا کہ القدس پرکوئی نیا اسٹیٹس کو مسلط کرنے کی سازشیں مسترد کرتےہیں۔ انہوں‌نے امریکا کو خبردار کیا کہ وہ داعش کو کچلنے کے لیے کرد جنگجو گروپوں کو استعمال نہ کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242