14 جون 2019 - 17:00
امیر عبداللہیان: خلیج فارس اورخلیج عمان میں تیل کی ترسیل میں خلل ایجاد کرنے میں امریکہ اوراسرائیل ملوث

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیرنے کہا ہے کہ خلیج فارس اور خلیج عمان میں تیل کی ترسیل میں خلل ایجاد کرنے میں امریکہ ،اسرائیل اور سعودی عرب کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیرحسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ  خلیج فارس  اور خلیج عمان میں تیل کی ترسیل میں خلل ایجاد کرنے میں امریکہ ،اسرائیل  اور سعودی عرب کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور بحرین بھی خطے میں آگ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے ملکی اور قومی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں دشمنوں کے تمام ناپاک منصوبوں کو ناکام بنادےگا۔

.......

/169