اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایشیا اور بحرالکاہل کے لئے اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن اسکاپ کی ایگزیکٹیو سیکریٹری آرمیدا آلیس چابانا نے منگل کو تہران میں ایران کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں اہم ترین علاقائی اور عالمی حالات پر بات چیت کی-
ایشیا اور بحرالکاہل کے لئے اقوام متحدہ کا اقتصادی اور سماجی کمیشن اسکاپ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ایکوسوک سے وابستہ ایک ادارہ ہے جو انیس سو سینتالیس میں قائم کیا گیا تھا تاکہ ایشیا اور بحرالکاہل میں درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کر سکے- اسکاپ کے ترپن ممالک رکن ہیں اور اس کا دفتر بینکاک میں ہے۔
.....
/169