12 جون 2019 - 13:25
جاپان کے وزير اعظم ایک اعلی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے ایک اعلی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے ایک اعلی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پرتہران پہنچ گئے ہیں ،جہاں مہر آباد ایئر پورٹ پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ان کا استقبال کیا۔
جاپان کے وزير اعظم تہران کے صدارتی محل سعد آباد میں ایرانی صدر حسن روحانی سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ جاپانی وزير اعظم  ایران کے روحانی پیشوا رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

.......

/169