11 جون 2019 - 13:34
نئی دہلی کے اطراف ’حفاظتی حصار‘ کیلیے امریکا سے میزائل سسٹم خریدنے کا منصوبہ

مودی سرکار نے دارالحکومت دہلی کی حفاظت کے لیے امریکہ سے جدید میزائل سسٹم NASAMS-2 خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے دارالحکومت دہلی  کی حفاظت کے لیے امریکہ سے جدید میزائل سسٹم NASAMS-2  خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مودی نے دارالحکومت کی حفاظت کے لئےر امریکہ سے جدید میزائل 1 بلین ڈالر میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جدید میزائل سسٹم  NASAMS-2  دیسی، روسی اور اسرائیلی میزائل سسٹم  کے ساتھ مل کر کثیرالپرت ’میزائل شیلڈ‘ بناتا ہے جو دہلی کو کسی بھی بیرونی حملے سے محفوظ بنادے گا۔

بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ’پیشکش کی قبولیت‘ جولائی یا اگست تک متوقع ہے، دونوں ممالک کے درمیان میزائل کی خریداری کا معاہدہ ملٹری سیلز پروگرام کے تحت طے پایا ہے۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کی تکمیل کے دو سے چار سال کے درمیان میزائل سسٹم کی فراہمی ممکن ہوجائے گی، بھارت نے میزائل سسٹم کی تنصیب کے لیے دارالحکومت میں جگہ کا تعین بھی کرلیا ہے۔

........

/169