اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے کے دورہ ایران سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے نے ٹیلیفون پر ایران کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی اور جاپانی سربراہان کے درمیان گفتگو کو ذرائع ابلاغ میں شائع نہیں کیا گیا البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطی میں کشیدگی کو ختم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ہوگا۔ واضح رہے کہ جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے کل بدھ کے دن تین روزہ دورے پر ایران پہنچ رہے ہیں۔
.......
/169