9 جون 2019 - 17:45
وینیزویلا اور روس کے درمیان تجارت ڈالر میں نہ کرنے کا اعلان

وینیزویلا کے نائب صدر طارق العسیمی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے روس کے ساتھ ڈالر کے بجائے روسی کرنسی میں تجارت کرنے کے لئے روبل سسٹم بنا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وینیزویلا کے نائب صدر طارق العسیمی نے روس کے شہر سن پیٹرزبرگ میں بین الاقوامی اقتصادی اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ روبل کرنسی میں سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ امریکی پابندیوں کی بنا پر کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وینیزویلا اور روس کے درمیان روبل میں جلد ہی تجارت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
امریکہ بین الاقوامی نظام کے مالی سسٹم ڈالر میں ہونے کی بنا پر اپنی کرنسی کو دیگر ملکوں کے خلاف پابندیوں اور دباؤ کے ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے اور اسی بنا پر نہ صرف اسے تنقید کا سامنا ہے بلکہ مختلف ممالک کے درمیان تجارت میں ڈالر کے بجائے دیگر کرنسیوں کے استعمال کا رجحان بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

.......

/169