9 جون 2019 - 17:08
رہبر انقلاب اسلامی کی بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت

رہبر معظم نے عید سعید فطر کی مناسبت سے691 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی در‍خواست موافقت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید سعید فطر کی مناسبت سے عام عدالتوں، انقلاب اسلامی عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے691 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔
عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے 691 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 11 کے تحت اس درخواست کو منظور کرلیا۔

.......

/169