اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو رکتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کو براہ راست مذاکرات کرنے کے لئے ثالثی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ روس خلیج فارس کے رکن ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شام سے ایرانی فوجی مشیروں کے انخلا کے عوض میں شامی صدر بشار اسد کی صدارت کو امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے قبول کرنے پر مبنی خبروں کو مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی قراردیا ہے۔
.......
/169