8 جون 2019 - 12:58
ماہ مبارک میں امام خمینی ریلیف کمیٹی کی جانب سے غزہ میں ۶ لاکھ کھانے تقسیم

غزہ کی پٹی کے فقیر، معذور، شہدا کے اہل خانہ اور یتیم گھرانوں کو ماہ مبارک میں امام خمینی ریلیف کمیٹی کی جانب سے یہ امداد پہنچائی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ایران کی امام خمینی (رہ) ریلیف کمیٹی نے ماہ مبارک رمضان میں غزہ کی پٹی میں ۶ لاکھ سے زائد کھانے افطاری کے طور پر تقسیم کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی کے فقیر، معذور، شہدا کے اہل خانہ اور یتیم گھرانوں کو ماہ مبارک میں امام خمینی ریلیف کمیٹی کی جانب سے یہ امداد پہنچائی گئی۔
خیال رہے کہ امام خمینی (رہ) ریلیف کمیٹی ۲۰۱۴ میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد ہر سال ماہ مبارک میں غزہ کے ضرورتمندوں کی دستگیری کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242