اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی ریاست میں وزارت عدلیہ کے عہدے پر ایک ہمجنس پرست وزیر کو بٹھائے جانے کے حوالے سے کینسٹ اور لوگوں میں چے مے گوئیاں جاری ہیں۔
سابق وزیر عدلیہ “آییلد شاکید” کے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں ہم جنس پرستوں کی منعقدہ ایک تقریب کے دوران “امیر اوہانا” کو عدلیہ کا نیا وزیر مقرر کر دیا گیا۔
امیر اوہانا ایک مرد زوج اور دو بچوں کے ساتھ تل ابیب میں زندگی گزار رہے ہیں۔
حال میں ہی کینسٹ نے اسرائیل میں ہم جنس پرستوں کو سیاسی اور قانونی عہدوں پو سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دی ہے۔
اوہانا کے بقول وہ ۱۵ سال کی عمر سے ھم جنس پرست ہیں اور انہوں نے کسی عورت سے شادی نہیں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242