اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کی خاتون وزیراعظم نے امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے لڑائی کسی کو فائدہ نہیں دے گی لہذا ہم ایسی صورتحال کی روک تھام کے خواہاں ہیں.
وزیراعظم "ٹریزا مے" نے لندن میں ٹرمپ کے ساتھ ایک مشترکہ کانفرنس میں مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور جب تک ایران اس کا پابند ہے ہماری کوشش ہوگی کہ کوئی لڑائی نہ ہو.
انہوں نے کہا کہ برطانیہ، جوہری معاہدے پر قائم ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ لڑائی کو روکا جائے کیونکہ اس سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ملے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲