6 جون 2019 - 16:49
جاپان کے وزیر اعظم آئندہ ہفتہ تہران کا دورہ کریں گے

جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے آئندہ ہفتہ ایران کا دورہ کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے باخبر ذرائع نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان کے وزير اعظم شینزوآبے آئندہ ہفتہ ایران کا دورہ کریں گے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ 4 دہائیوں میں جاپان کے کسی وزير اعظم کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے۔جاپانی ذرائع کے مطابق جاپان کے وزير اعظم اس سفر میں ایران کے روحانی پیشوا رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے ۔

.......

/169