اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے اعلی رکن محمد شلح نے اعلان کیا ہے کہ ایران شام اور حزب اللہ لبنان کی حمایت کے بغیر غزہ میں کامیابی ممکن نہیں تھی ، ان کی بدولت فلسطینی آج اپنا دفاع پتھروں سے نہیں بلکہ میزائلوں سے کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی کمایابیوں میں ایران ، شام اور حزب اللہ کا اہم کردار ہے اگر ان کی حمایت اور مدد حاصل نہ ہوتی تو فلسطینیوں کے لئےغزہ ميں کامیابی ممکن نہیں تھی۔ جہاد اسلامی کے رکن نے عرب سربراہی اجلاس کیم ذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرب حکمراں دنیائے عرب اور عالم اسلام کی بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ محمد شلح نے بحرین میں امریکی سرپستی میں ہونے والی اقتصادی کانفرنس کو فلسطین اور عالم اسلام کے لئے بہت بڑی گھناؤنی سازش قراردیا۔
.......
/169