اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم دورہ تہران کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ جاپان کے بعض ذرائع کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم ایران کے دورے کے دوران تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں بھی بات چیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 1978 عیسوی کے بعد جاپان کے کسی وزیر اعظم کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔
.......
/169