اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مسلح افراد نے یہ حملہ صوبے سندھ کے شہر سکھر میں کیا اور پولیس اہلکاروں کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
کل رات قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہونے والے ایک دھماکے میں پاکستان کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ شمالی وزیرستان میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران چھے پاکستانی فوجی ہلاک اور اکتّیس دیگرزخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان میں عام طور سے اس طرح کے حملے طالبان کی جانب سے کئے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مختلف دہشت گرد گروہ منجملہ طالبان، جماعت الاحرار اور سپاہ صحابہ سرگرم عمل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲