اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے کہا سعودی عرب کے خلاف ترکی کے عداوت اور دشمنی پر مبنی اقدامات نمایاں ہوگئے ہیں۔ العجلان نے کہا کہ ترکی میں سیاحت اور تجارت کے سلسلے میں ہر قسم کی سرمایہ کاری دشمن کی حمایت کے برابر ہے ۔ اس نے کہا ترک صدر سعودی عرب کے دشمن ہیں اور دشمن کی مدد جائز نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سعودی صحافی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد ترکی اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے ترکی کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان خاشقجی کے قتل ميں براہ راست ملوث ہیں۔
.......
/169