اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد رحمانیہ کے قریب دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں مسجد کے پیش امام سمیت 2 افراد ہلاک جب کہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو اورامدادی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جب کہ جائے وقوعہ کو سکیورٹی فورسزاور پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسجد میں بم نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔
.......
/169