اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات فوجی انخلا کے معاملے پر اتفاق نہ ہونے کے باعث جمود کا شکار ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات کا چھٹا دور جاری ہے ، طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق امریکہ فوجی انخلا کے بنیادی معاملے پرگفتگو سے گریز کررہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ غیرملکی افواج کے انخلا کے معاملے پر ایسے ٹائم ٹیبل پرمعاہدہ ہوجائے جو دونوں فریقین کے لیے قابل قبول ہو لیکن ابھی تک یہ معاملہ ممکن نہیں ہوسکا ہے ۔ طالبان ترجمان نے واضح کیا کہ اگرمذاکرات کے اس دورمیں کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے تو قریب آنے کی بجائے امن دور ہوجائے گا ۔
.......
/169