4 مئی 2019 - 21:06
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید 2 کشمیری مسلمان شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری مسلمان شہید ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

ضلع شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے جب کہ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی تاحال جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169