اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل مہیش جنرل سینانائک نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر سنڈے کے موقع پر خود کش حملوں میں ملوث وہابی دہشت گردوں نے بھارتی ریاست کیرالہ اور بنگلور کا سفر کیا تھا۔
سری لنکن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل مہیش سینانائک کا کہنا تھا کہ خودکش حملوں میں ملوث افراد نے کشمیر، بنگلور اور کیرالہ کی ریاستوں کا سفر کیا، ہمارے پاس اب تک یہی معلومات موجود ہیں۔ واضح رہے کہ گذشہ ماہ 21 اپریل کو سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں میں 253فراد ہلاک اور پانچ پاکستانی خواتین سمیت 500سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169