اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان صوبے کنڑ میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 43 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ ہلاکتیں کنڑ میں دو مختلف مقامات پر فضائی بمباری کے نتیجے میں ہوئیں۔
افغان فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے کنڑ کے ضلع چھاپرا میں کیے گئے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے وہابی دہشت گردوں میں سے اکثریت بیرون ملک سے آئے ہوئے افراد کی ہے۔
.......
/169