29 اپریل 2019 - 15:06
ایران کی خلیج فارس میں امریکی بیڑے کی ڈرون سے کامیاب نگرانی

ایران کے طاقتور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ڈرون کی مدد سے امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے اوپر نگرانی کی کامیاب پرواز کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، نگرانی کرنے والے ایرانی ڈرون کی فوٹیج دکھائی گئی جو خلیج فارس میں امریکی بیڑے ڈوائیٹ ڈی آئیزن ہوور اور دیگر امریکی وار شپ کے اوپر سے گزر رہا تھا۔

تصاویر میں بحری بیڑے پر جیٹ فائٹر طیارے بھی دیکھے جاسکتے ہیں.

خیارل ہے کہ یہ ایران کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔

ایران نے امریکا کے اس اقدام کے رد عمل میں خطے میں موجود تمام امریکی افواج کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

.......

/169