27 اپریل 2019 - 15:21
جاپان اور یورپی یونین کا ایران جوہری معاہدے کی حمایت پر زور

جاپان اور یورپی یونین نے ایران پر امریکہ کے انتہائی سخت دباؤ اور پابندیوں کے باوجود ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرنے پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاپان اور یورپی یونین نے اپنے جاری شدہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ ایران پر امریکہ کے انتہائی سخت دباؤ اور پابندیوں کے باوجود ایران جوہری معاہدے کی حمایت کریں گے.

چین کے سرکاری خبر رساں ادارے شن ہوا کے مطابق، جاپان کے وزیرِاعظم شِنزو آبے'، یورپی کونسل کے صدر 'ڈونالڈ ٹسک' اور یورپی کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر' نے جمعرات کے روز بروسلز میں ایک دوسرے سے ملاقات کی جس ملاقات کے تحت فریقین نے ایران جوہری معاہدے کو حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲