اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں دوسرے بیلٹ اینڈروڈفورم سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدرپوتین نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم علاقائی ترقی کیلئے اہم ثابت ہوگا، چینی صدر کے اس اقدام کوسراہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ روس کی ذہنی ہم آہنگی ہے،شاندارمشترکہ مستقبل کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،روسی صدر نے کہا کہ ہمیں دوسرے ممالک کی آزادی اورخود مختاری کا احترام کرنا چاہئے،مالیاتی اورکرنسی پالیسی کے استحکام کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169