23 اپریل 2019 - 17:14
اسرائیلی ڈاکٹر پر ۲۲ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد

اسرائیلی ٹی وی چینل ۲ نے اعلان کیا ہے کہ ایک اسرائیلی ڈاکٹر نے ۲۲ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل نے ایک اسرائیلی ڈاکٹر کے بہیمانہ اقدامات سے پردہ چاک کرتے ہوئے اس بات پر اظہار افسوس کیا ہے کہ اسرائیلی ڈاکٹروں میں بھی انسانیت نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہ گئی ہے۔
اسرائیل کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عیدان باراک پر ۲۲ اسرائیلی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جن میں سے ۱۴ بچوں کی جانب سے عدالت میں شکایتیں درج کروائی جا چکی ہیں۔ یہ ایسے حال میں ہے کہ صہیونی میڈیا حتی الامکان کوشش کرتا ہے کہ اسرائیل میں پائی جانے والی بہت ساری اخلاقی برائیوں پر پردہ ڈالے اور انہیں شائع نہ کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲