17 اپریل 2019 - 15:02
امریکی کانگرنس رکن: ڈونلڈ ٹرمپ القاعدہ کے بڑے بھائی ہیں

امریکی کانگرنس کی رکن نے ایک ویڈیو شائع کر کے امریکی صدر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دھشتگرد ٹولے القاعدہ کے بڑے بھائی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، امریکی ایوان نمائندگان کی رکن “تلسی گبرڈ” نے ایک ویڈیو جاری کر کے رکن کانگرنس “ایلہان عمر” کے خلاف امریکی صدر کی بیان بازی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
گبرڈ جو ۲۰۲۰ کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے مقابلے میں اٹھنا چاہتی ہے نے اس ویڈیو میں کہا: ایلہان عمر کے بارے میں ٹرمپ کی گفتگو دو پہلو گفتگو کا مصداق ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز اپنی ایک ویڈیو شائع کر کے ایلہان عمر کو ۱۱ ستمبر کے حملے کا نشانہ بننے والوں کی نسبت بے رخی کا الزام لگایا اور ویڈیو کے نیچے ٹویٹ کیا: ہم ہرگز اسے بھول نہیں سکتے۔
گبرڈ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ٹرمپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ شام میں القاعدہ کے وہ سب بڑے محافظ ہیں اور سعودی عرب جو اس گروہ کا سب سے بڑا حامی ہے کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ٹرمپ یہ کہتے ہیں کہ ہم ۱۱ ستمبر کو بھول نہیں سکتے۔ لیکن یہ خود ٹرمپ ہیں جنہوں نے شام میں القاعدہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲